حیدرآباد 7دسمبر(یو این آئی )ریاستی وزراء ‘ تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ سرکاری اسکیمات پر عمل اور عوام کو درپیش مسائل جاننے کیلئے
جلد ہی اضلاع کا دورہ کریں گے ۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ بھی قومی دارالحکومت نئی دہلی سے واپسی کے بعد اضلاع کے دورہ کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔